۔ چھوٹے موٹے معاملات کو بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے ۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ سے الگ نہیں ہو گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی اصلاحات کے لےے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی ۔ سیاسی جماعتوں کو اب اعلان کرنا ہو گا کہ ان کا کرپشن اور عسکری ونگ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ سیاسی جماعتیں اپنے اندر احتساب کا خود نظام قائم کریں ۔ بلوچستان مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ناراض رہنما تیزی سے قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں ۔ بات چیت کا عمل چل رہا ہے ۔ وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لےے لاپتہ افراد کے علاوہ ہتھیار ڈالنے والوں کے معاشی مسائل کے حل اور بلوچستان کی ترقی کے لےے بڑے پیکیج کا اعلان کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو مزید خود مختار ادارہ بنانے کی ضرورت ہے ۔ پیپلز پارٹی کے خلاف زیادہ تر کیسز خود ان کے دور حکومت یا مشرف دور میں قائم ہوئے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے بارے میں شکایات درست نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حوالے سے وکی لیکس کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں تقریباً 3 لاکھ سے زائد جرائم پیشہ عناصر موجود ہیں ۔ اگر یہ اطلاع درست ہے تو جرائم پیشہ عناصر کا بھرپور انداز میں قلع قمع کیا جانا چاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن مزید دو سال جاری رہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر کے مارے جانے کی اطلاعات 18 جولائی کو منظر عام پر آئی تھی تاہم بی ایل اے نے اب تک ڈاکٹر اللہ نذر کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی ہے ۔ اس لےے ان اطلاعات کو حتمی قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور مقامی سطح پر سیاسی اتحاد کیا جائے گا ۔