اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان میں کام کرنیوالی تمام این جی اوز کی رجسٹریشن ،کام کرنے کے طریق کار، مالی وسائل اور دیگر امور کا ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے‘پرائیویٹ سکیورٹی ایجنسیز کا بھی ڈیٹا بیس بنے گا‘ وزیر داخلہ نے نادرا کو نیا ٹاسک دے دیاجبکہ چوہدری نثارنےکراچی میں جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں ملوث دودرجن سے زائد اہلکاروں کی گرفتاری کا بھی حکم دیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے منگل کو اسلام آباد میں ایف آئی اے، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ اجلاس کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے لندن میں اہم ملاقاتیں ہوئیں مگر چونکہ یہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اس لئے کوئی بات میڈیا پر نہیں کی اور اس کیس پر رائے زنی سے گریز سے ہی انصاف کے تقاضے پورے ہونگے‘یوسف گیلانی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ان کیخلاف مقدمات ہماری حکومت نے نہیں بنائے‘انتقامی کارروائی کا تاثر غلط ہے۔اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نےاسلام آباد میں پنجاب کی طرز پرفوڈ اتھارٹی بنانے اور اس حوالے سے نئی قانون سازی کی بھی منظوری دی۔ انہوںنے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ اسلام آباد کے چھوٹے بڑےہوٹلوں کے کچن چیک کرائیں۔ ملاوٹ شدہ دودھ، ناقص گوشت، مضر صحت اشیا ءاور ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کریں۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں کچی آبادیوں سمیت سرکاری زمینوں پر قبضہ گروپوںاور گٹھ جوڑ میں شریک سی ڈی اے افسروں کے خلاف فوری ایکشن شروع کرنے کیلئے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کردیں۔ وزیر داخلہ نے کراچی میں جعلی شناختی کارڈزا سکینڈل میں ملوث نادرا کے دو درجن سے زائد اہلکاروں کو گرفتار کرنےکا حکم دیا اورکہا کہ سکینڈل میں ملوث اہلکاروں کی برطرفی کافی نہیں، انہیں قرار واقعی سزا ملنی چاہیے
این جی اوزکی رجسٹریشن اورمالی وسائل کا ڈیٹابیس بنانے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ



















































