اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسوں کا ہیلتھ الاونس کی بحالی کے لئے احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ آج بھی اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور ایمرجنسی میں ڈاکٹر اور نرسوں نے کام چھوڑ کر ہڑتال کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ساری رات اپنا دھرنا جاری رکھا اور آج بھی ان کا احتجاج جاری ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے مطالبات جب تک تسلیم نہیں کئے جاتے تب تک ان کا یہ دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسوں نے ہیلتھ رسک الاونس سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے ہر سرکاری ہسپتال میں ہڑتال کی اور احتجاج کیا، ریلی نکالی۔ وزیراعظم ہاوس جانے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ احتجاج کے دوران 3 خواتین گرمی کی وجہ سے سے بے ہوش ہو گئیں۔ پمز، پولی کلینک سمیت پانچ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ہیلتھ رسک الاونس نہ ملنے پر ہڑتال کردی اور آوٹ ڈور بند کردیئے اور دھمکی دی کہ جب تک مطالبہ پورا نہیں کیا جاتا، ہسپتالوں میں کام بند رہے گا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق تمام ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال کی گئی تاہم ایمرجنسی وارڈز کھلے رہے۔ بعدازاں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اسلام آباد میں ریلی نکالی جسے پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین میں ہاتھاپائی ہوگئی۔ انتظامیہ نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخلے سے روک دیا۔مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کے قریب موجود خاردار تار ہٹا دیئے اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ وزیراعظم نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے وزارت کیڈ کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کے مسائل کے حل کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد: ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ



















































