رحیم یارخان(نیوز ڈیسک).رحیم یار خان اور ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔ جس میں 2ڈاکو ہلاک اور ایس ایچ او زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے صاد ق آبار میں مسلح ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے کہ اس دوران ڈاکووں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1ڈاکو ہلاک اور 2فرار ہوگئے۔ اْدھر ساہیوال میں عارف والا روڈ پر ڈاکووں اور پولیس کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں 1ڈاکو ہلاک ہوگیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او خضر حیات بھی زخمی ہوگیا۔