خیبر ایجنسی(نیوز ڈیسک)خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود بازار میں خودکش دھماکے کا آج چوتھا دن ہے۔ جس میں 38زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور 12زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ 1ستمبر کو اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس کے مین گیٹ پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 4افراد جاں بحق اور 50زخمی ہوگئے تھے جن کو حیات میڈیکل پشاور میں طبی امداد دی جاتی رہی تھی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 8خمی نیورو سرجیکل، 2زخمی آرتھوپیڈک اور 1زخمی آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔