کراچی(نیوز ڈیسک) سکیورٹی خدشات کے باعث عبدالرشید گوڈیل نے گھر جانے سے انکار کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے ایم کیو ایم کے زیر علاج رہنما رشید گوڈیل کو گھر جانے کی اجازت دیدی ہے جبکہ سکیورٹی خدشات کے باعث عبدالرشید گوڈیل کا گھر جانے سے انکار کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی خواہش کا اظہار کیاہے جسے ڈاکٹرز نے مسترد کردیا ہے ۔ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت اس قابل نہیں ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کرسکیں ۔ دوسری جانب تحقیقاتی ادارے رشید گوڈیل پرحملے میں ملوث حملہ اوروں تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ ایک حملہ آور کا خاکہ عینی شاہد کی مدد سے تیار کرلیاگیا ہے ۔