کراچی(نیوز ڈیسک) چائنا کٹنگ کیس میں ایف آئی اے کو پہلی کامیابی مل گئی ہے۔ ایف آئی اے نے چنوں ماموں کے چار اکاوٹنس میں موجود 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کر لی ہے۔ رقم سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ایک بینک میں رکھی ہوئی تھی۔ چاروں اکاوئنٹ چنوں ماموں نے اپنے اور اہلخانہ کے ناموں پر کھلوا رکھے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق رقم کی برآمدگی چائنا کٹنگ کے مقدمے کی بڑی کامیابی ہے۔