راولپنڈی(نیوز ڈیسک)کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں ماڈل ایان علی کے خلاف کیس کی سماعت آج کسٹم کورٹ راولپنڈی میں ہوگی۔ ملزمہ پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ پیشی پر ملزمہ ایان علی کے وکیل خرم کھوسہ کا کہنا تھا کہ کیس میں نامزد 3میں سے 2ملزموں محمد ادریس اور ممتاز کو نہ تو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی ان کے خلاف چالان پیش کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور عدالت کا فیصلہ آنے تک کسٹم کورٹ میں فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے انھیں اشتہاری قرار دینے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔