بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

مشرقی وسطیٰ سے اربوں روپے کی مشکوک ترسیل زر، کوئی ذریعہ نہیں پوچھتا

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ ) ایک معروف بیکری چین کی شاخیں ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں ہیں، بہت کامیاب کاروبار ہے اور اب یہ کاروبار دوسرے شعبوں میں بھی پھیل رہا ہے مگر جب ٹیکس دینے کا معاملہ آتا ہے تو کاروبار کو خسارے میں ظاہر کیا جاتا ہے یا انتہائی معمولی منافع دکھایا جاتا ہے۔ یہ خاندانی کاروبار ہے ، اس کی سربراہی کرنے والے والد صاحب اور ان کے بیٹے سب پاکستان میں رہتے ہیں مگر مشرقی وسطیٰ سے اربوں کی ترسیل زر ہو رہی ہے ، کوئی نہیں پوچھ سکتا کہ جب پورا خاندان پاکستان میں موجود ہے تو یہ بھاری رقوم بیرون ملک سے کون بھیج رہا ہے، ایک سال میں انہیں 4 ارب روپے بیرون ملک سے آئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مشرقی وسطیٰ سے آنے والے اربوں کے ترسیل زر کا ذریعہ معلوم کرنے کا اختیار نہیں جو ملکی زرمبادلے کے ذخائر کا بڑا ذریعہ ہے ، ترسیل زر پر ٹیکس کی تجویز کو رد کر دیا جاتا ہے ایسا تازہ واقعہ اسی سال پیش آیا جب ایف بی آر نے ایسا مطالبہ کیا ، ایف بی آر حکام کے مطابق اس کے ذریعہ بڑے کاروباری ٹیکس چوری کرتے اور ذریعہ آمدنی کو دستاویزی بنانے سے گریز کرتے ہیں۔

مزید پڑھئے:  وفاقی حکومت آج گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کریگی

اس بیکری چین کا تو معمولی حصہ ہے ہر بڑا تاجر ایسا ہی کرتا ہے ، مالیاتی جرائم کے ایک تفتیش کار کا کہنا ہے کہ یہ سارا دھندہ تحفظ اقتصادی اصلاحات ایکٹ 1992 کے تحت کیا جارہا ہے یہ قانون باضابطہ معیشت کو پروان چڑھانے کی بجائے غیر دستاویزی معیشت کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ اس قانون کے اجرائ کے چند برس بعد بعض افسران نے اس مشتبہ ترسیل زر سے متعلق سوال اٹھانے کی ہمت کی تو معطل ہوگئے اور اس وقت سے کوئی بھی اس گند میں پڑنا نہیں چاہتاجب بھی محکمہ جاتی سطح پر مسئلہ اٹھایا گیا تو حیران کن جواب ملا ” ترسیل زر کے معاملے میں نہ پڑیں“ اس بیکری کا معاملہ دلچسپ اور پراز معلومات ہے اس کاروبار کے مالک اور اس کے تین بیٹوں کو ایک سال میں 4 ارب روپے بیرون ملک سے وصول ہوئے، ان بیٹوں میں سے ایک گریڈ 19 کا افسر ہے ، اس کو بھی خلیجی ریاست سے ایک کروڑ روپے موصول ہوئے، ا کوئی ندازہ لگا سکتا ہے کون یہ رقم بھیج رہا ہے ، اس رقم کی گردش کا طریقہ و ہتھکنڈہ کیا ہے ؟ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ہر شہر میں موجود ہیں جو یہ دھندے کرتے ہیں، یہ لوگ دو فیصد کمیشن وصول کرتے ہیں ان کے مشرقی وسطیٰ میں رابطے ،کتنے بھی ڈالر ہوں، ا?پ کے بینک اکاﺅنٹ میں منتقل کر دیں گے ،ٹیکسیشن اور ڈاکو نمٹیشن بینک کا مسئلہ نہیں ہے ان کیلئے زیادہ رقم کا مطلب زیادہ بزنس ہے چاہے یہ رقم دہشت گردی کیلئے ہی استعمال کیوں نہ ہو،

مزید پڑھئے: سعودی عرب میں پہلی بار خواتین خدام مقرر

بیکری کا معاملہ واحد نہیں جس کی ٹیکس حکام نے نشاندہی کی ، ایک سینئر ٹیکس افسر نے اسلام آباد کی سڑکوں پر ایک بالکل نئی لینڈ کروزر چلتی دیکھی جس کا وی آئی پی رجسٹریشن نمبر تھا، تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ گاڑی پولٹری فارمنگ اور فیڈ کے کاروبار سے وابستہ خاندان کی ہے ، ان کے پاس ایسی تین نئی گاڑیاں ہیں جو باپ اور دو بیٹوں کے نام پر ہیں، ان کے رجسٹریشن نمبرز ان کے بزنس کے ابتدائی نام پر ہیں، اس خاندان کو خلیجی ملک سے ڈیڑھ ارب روپے کی ترسیل زر ہوئی جبکہ ان کا تمام کاروبار پاکستان میں ہے اور ان کے 30 بینک اکاﺅنٹ ہیں، جہاں تک ان کے ٹیکس گوشواروں کا تعلق ہے ان کا کاروبار انتہائی خسارے میں جارہا ہے ،چنانچہ کوئی ٹیکس نہیں دیا، جب ایف بی آر نے پوچھا کہ کاروبار کو نقصان کے باوجود اتنی پر تعیش و مہنگی گاڑیاں کیسے رکھے ہوئے ہیں تو انہوں نے فوراً بیرون ملک سے کسی شخص کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئے بھیجی گئی رقم کا ثبوت فراہم کر دیا، بس یہاں سے ایف بی آر کیلئے ” نو گو ایریا “ شروع ہوگیا ، اسلام آباد میں قائم ایک بیکری چین کا مالک صرف اپنے اعتراف کے باعث پکڑا گیا ، اس کو اثاثے چھپانے اور پوشیدہ بینک اکاﺅنٹس رکھنے پر تحقیقات کا سامنا ہے ، اس نے دوران تفتیش مشرق وسطی سے ہنڈی کے ذریعہ 300 ملین روپے کی رقم وصول کرنے کا اعتراف کیا ، اس اعتراف نے ایف بی آر کو بھاری ٹیکس و جرمانہ عائد کرنے کا موقع فراہم کیا ، اب اس نے جرمانے کے خلاف کورٹ میں اپیل کر دی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…