اسلام آباد(نیوزڈیسک).تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے ملاقات میں الیکشن کمیشن اراکین پر تحفظات کا اظہار کیاہے جبکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد شروع ہونے کو خوش آئند قراردیا ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہہمیں الیکشن کمیشن کو مضبو ط کرنا چاہیے ،چیف الیکشن کمشنرنےالیکشن کمیشن کی کوتاہیوں پرکارروائی شروع کردی ہے اور ہمیں اصلاح کا یقین دلایا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب پولیس پر اعتماد نہیں،اس لیے الیکشن کمشنر سے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہےاور چیف الیکشن کمشنرسے کہا ہےکہ ہرپولنگ اسٹیشن کے اندر اورباہرفوج تعینات کی جائے۔انہوں نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کیخلاف 4ستمبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کرینگے،جس میں الیکشن کمیشن پر مستعفی ہونے کیلئے دبائو ڈالا جائیگا۔عمران خان نے کہا کہانکوائری کمیشن نےانتخابات میں کوتاہیوں کی نشاندہی کی، رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران کا عہدوں پررہنے کا کوئی جوازنہیں۔عمران خان بتایا کہ چیف الیکشن کمشنرنے کہا اراکین کمیشن کی آئینی پوزیشن ہے وہ کچھ نہیں کرسکتے۔ان کا کہناتھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے تحریک انصاف کا موقف رکھا ہے کہ جاری کیسز مکمل ہونے تک ٹریبونل ججز کو نہ ہٹایا جائے ۔ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے انہیں اراکین کیخلاف احتجاج پر نظر ثانی کا مشورہ بھی دی