اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرنے کے لئے ان کے دفتر پہنچ گئے۔ عمران خان کے ہمرہ رکن قومی اسمبلی اسد عمر اور جہانگیر ترین بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف سے ملاقات کیلئے خود رابطہ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ملاقات کے لئے مدعو کیا۔ ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفوں پر بات ہو گی اور چیف الیکشن کمیشن اپنے ادارے کا موقف پیش کریں گے۔