چمن (نیوز ڈیسک) چمن میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں بم بنانے کا سامان برآمد کرلیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن میں حفیہ اطلاع ملنے پر ایف سی نے چھاپا مار کر بڑی مقدار میں بم بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے ۔ ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونیوالا سامان ریموٹ کنٹرول بم اور خودکش جیکٹس بنانے میں استعمال ہوتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق برآمد کئے گئے سامان میں بیٹریز ، آئی ای ڈیز ، تاریں ، بال بیرنگ ، گولیاں ، کیلیں ، خالی جیکٹس ، بارودی مواد اور دیگر ممنوعہ اشیاءبرآمد کی گئی ہیں ۔