لاہور (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 122میں شفاف اور غیر جانبدارانہ ضمنی انتخاب کرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے افسران کو بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر ذمہ داریاں تفویض کر دیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 122میں 11اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی انتخاب کے لئے ریجنل الیکشن کمشنر بنوں احمد نواز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفر گڑھ زاہد اقبال ریٹرننگ افسر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور دونوں افسران کی معاونت کے لئے بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شفافیت یقینی بنانے کے لئے دور دراز کے علاقے سے افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔