جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

جرمن وزیر خارجہ اور امریکی صدر کے خصوصی نمائندے کی آرمی چیف سے ملاقات ،اہم پیش رفت

datetime 31  اگست‬‮  2015 |

راولپنڈی(نیوزڈیسک)جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹین میئر نے پیر کو یہاں ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ملاقات کے دور ان خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق ملاقات میں جرمن وزیر خارجہ کو دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک حاصل ہونیوالی کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا جرمن وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے جرمنی پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا ۔امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کی ملاقات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ چیت کےلئے جنوبی ایشیائی امور کے بارے میں امریکی صدر اوباما کے خصوصی معاون ڈاکٹر پیٹر لوائے نے پیر کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن اور افغانستان میں امریکہ کے سفیر پی مائیکل مکن لے بھی موجود تھے ملاقات میں افغانستان میں امن کے عمل کے بارے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی مشیر سوزن رائس نے آرمی چیف سے دو گھنٹے سے زائد ملاقات کی تھی جس میں پاکستان اور افغانستان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیاتھا اور سکیورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کر نے کی شرط پر بتایا تھا کہ خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ نے زور دیا کہ وہ افغانستان میں امن کےلئے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ امریکہ سمیت تمام کرداروں کو اپنا کر دار ادا کر نا ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…