راولاکوٹ (نیوز ڈیسک) راولاکوٹ میں بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ آزادکشمیر میں راولاکوٹ سے پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر پانی والا کے مقام پر پونچھ یونیورسٹی کی طالبعلموں کو لے جانے والی بس اور کارمیں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ ہوگئے ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں پوسٹمار ٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔