نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹی 20 کے کپتان شاہد خان آفریدی اور بھارتی ماڈل واداکارہ ارشی خان کے درمیان ایک خفیہ معاشقہ چل رہا ہے یہ دعویٰ بھارتی نیوزویب سائٹ انڈیا وائر نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ آفریدی اور ارشی خان نے گذشتہ عرصے دبئی کی ایک 7 اسٹار ہوٹل میں ملاقات کی جب کہ دونوں نے 2 روز ہوٹل میں ایک ساتھ گزارے ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ انہوں نے معاملے کی تصدیق کیلئے ارشی خان سے رابطہ کیا مگر ماڈل نے کسی بھی قسم کے تبصر ے سے گریز کیا جب کہ شاہد آفریدی سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔دوسری جانب ہالی ووڈ مانترا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ارشی خان نے آفریدی کیساتھ تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کے درمیان پہلی ملاقات ممبئی کے تاج محل ہوٹل میں ہوئی تھی ۔ارشی خان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سے وہ آفریدی ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم انہوں نے آفریدی سے ملاقات کا تصدیق نہیں کی ۔