باجوڑایجنسی (نیوز ڈیسک)باجوڑایجنسی کی تحصیل خار میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقہ کوثر میں سڑک کے کنارے گاڑ ی پر ریموٹ کنڑول بم دھماکیا گیا۔ جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے فوری طورپر ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیاگیا۔تاہم وہاں پر زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص قادر دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں ملک سید ، گلاب اور چھوٹی بچی صفیہ شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز او ر پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔