کراچی (آن لائن)کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے فیڈریل بی ایریا میں رینجرز نے چھاپامارکرمتحدہ کے دہشتگرکوگرفتار کرلیاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ رینجرزکے اہلکاروںنے فیڈریل بی ایریابلاک 16میں واقع عثمان آرکیڈمیں چھاپامارکرمتحدہ دہشتگردکوگرفتارکرلیاہے،متحدہ دہشتگردمجتبی حسنی متعددافراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتاخوری کی وارداتوںمیں ملوث ہے۔ادھرکراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے 2ٹارگٹ کلرزگرفتارکرلئے ، ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،پولیس کے مطابق انویسٹی گیشن ایسٹ پولیس نے شاہ فیصل کالونی نمبر1 میں کارروائی کرتے ہوئے2ٹارگٹ کلرزگرفتارلئے، گرفتارٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،جن کے نام ذیشان الیاس جمی اور کامران الیاس کامی ہیں، دونوں 24افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔