اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ مفاہمتی پالیسی ختم کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے پیپلزپارٹی بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی ۔ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید خورشید احمد شاہ کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے اہداف حاصل کرنے کے لئے ہوم ورک شروع کرف دیا ہے دیگر سیاسی جماعتوں تحریک انصاف ، ایم کیو ایم ، مسلم لیگ(ق)، جماعت اسلامی ، اے این پی سے روابط کو مضبوط بنایا جائے گا اہم ترین ملکی ایشوز پر پارٹی کی جانب سے عملی سیاسی حکمت عملی کے تحت نمٹا جائے گا ۔