لاہور(نیوزڈیسک)ق لیگ نے الزام لگایا ہےکہ تحریک انصاف ان کے لوگ توڑ رہی ہے ، جبکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ وہ کسی کو زبردستی اپنے ساتھ شامل نہیںکررہے ، ق لیگ کے راہنما چودھری پرویز الہٰی نے الزام لگایا ہےکہ پی ٹی آئی ق لیگ کے رہنماؤں کو توڑ کر اپوزیشن کو کمزور کررہی ہے ، اپوزیشن جماعتو ںکو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے ، پی ٹی آئی اپوزیشن کی جماعتوں کو توڑ کر حکومت کو مضبوط کررہی ہے ، انہوں نے یہ بھی کہاکہ پی ٹی آئی کے بعض رہنما ٹکٹوں کے لالچ دے کر دوسروں کو ورغلا رہےہیں۔ان الزامات کے جواب میں پی ٹی آئی کے راہنما اعجاز چودھری نے کہاکہ لوگ اپنی مرضی سے تحریک انصاف میں آرہے ہیں ، پرویز الٰہی سے پوچھیں گے کہ کسی کو کیسے زبردستی پارٹی سے نکالا جاسکتا ہے ، وہ کسی راہنما کو زبردستی اپنی جماعت میں شامل نہیں کررہے ، ق لیگ کے تحفظات دور کریں گے۔تاہم پی ٹی آئی سے متعلق ایسے خدشات کا اظہار پہلی بار سامنے نہیں آیا ، چودھری پرویز الٰہی چودہ اگست کو بھی ایسے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔