ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن ،وہاڑی سے 84افراد گرفتار

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرخودکش حملے کے بعد پولیس اور خفیہ اداروں کی کالعدم تنظیموں کیخلاف مشترکہ کاروائی، وہاڑی سے 84 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ہونے والے میں سے  15افراد براہ راست دہشت گردوں کیلئے سہولت کار کے طور پر بھی ملوث پائے گئے ہیں ، چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، ضلعی اور صوبائی سطح پر موجود انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مشترکہ طور پر کریک ڈاﺅن میں دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گوچھ کریں گی ، خیال رہے کہ خفیہ ذرائع کی طرف سے گذشتہ ہفتے اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر ہونے والے خود کش حملے کو کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا ردعمل قرار دیا جارہا ہے ، پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کو موثر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،  اس سلسلے میں مدارس سمیت یونیورسٹیز  تک سرچ آپریشن  کا دائرہ کار بڑھائےجانے کا امکان ہے ، دوسری طرف تازہ ترین خبر کے مطابق لاہور میں کاﺅنٹر ٹیررازم فورس نے کریک ڈاﺅن میں 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جو مبینہ طور پر دہشت گردی کی ممکنہ واردات کی تیاریوں میں مصروف تھے



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…