کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) نیب اور ایف آئی اے کی سندھ حکومت کیخلاف کاروائیوں سے لگتا ہے کرپشن صرف سندھ میں ہورہی ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم نواز شریف سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب اور ایف آئی کی طرف سے ٹارگٹڈ کاروائیاں کی جارہی ہیں جس سے سرکاری کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں ، نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کرپشن کیخلاف نیب اور ایف آئی اے کی سندھ کے سرکاری ملازمین کیخلاف جاری کاروائیوں پر وزیر اعظم کو تحفظات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ کاوائیوں سے سرکاری کام متاثر ہورہے ہیں ، اس سے یہ تاثر مل رہاہے کہ کرپشن میں صرف سندھ ملوث ہے ،اداروں کو غیر جانبدارانہ کاروائی کرنی چاہیے، اس سے پہلے بھی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خورشید شاہ نے بھی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف آئی اور نیب کی کاروائیاں بے جا طور پر کی جارہی ہیں جس سے نفرتیں بڑھ سکتیں ہیں ، سندھ میں اگر سرکاری سطح پر کوئی کرپشن یا مالی بے ضابطگی موجود ہے تو وہ مشرف دور کی ہے اس کا ملبہ موجودہ حکومت پر ڈالنے سے کدورتیں جنم لے سکتی ہیں ،