اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) شہید وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی وزارت تاحال خالی ہے اور اس کا اضافی چارج بھی کسی وزیر کو نہیں دیا گیا۔ ایک قومی روزنامے کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے فی الحال وزارت داخلہ بھی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خود ہی دیکھیں گے۔ تاحال وزارت داخلہ پر کسی اور وزیر کو لانے کی تجویز وزیراعلیٰ کے زیر غور نہیں ہے۔ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی سابق فوجی ہونے کے باعث نیشنل ایکشن پلان میں حیثیت انگوٹھی میںنگینے جیسی تھی۔ ان کی شہادت سے ہونے والا خلا آسانی سے پ±ر نہیں ہوسکے گا۔