بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

قصور واقعے کے ویڈیو کلپس کی مارکیٹ میں فروخت : ہائی کورٹ کا ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

datetime 20  اگست‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے قصور واقعے کی ویڈیو کلپس مارکیٹ میں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ، کہتے ہیں جو بھی افراد ویڈیو کلپس مارکیٹ میں فروخت کریں ، ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور ملک نے قصور ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت کرتے ہوئے واقعے کی ویڈیو کلپس مارکیٹ میں فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے جے آئی ٹی کو قصور واقعے میں درج سات مقدمات کی تفتیش فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ، پولیس افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا چکر لگانے سے کچھ نہیں ہو گا جب تک عملی اقدام نہ ہوں۔ جسٹس منظور ملک کا کہنا تھا کہ پولیس کیس لمبا نہ کرے جو مقدمات درج ہیں پہلے انہیں نمٹائیں ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے فرانزک لیبارٹری کو بھی ہدایت کی کہ ویڈیو کلپس کی فرانزک رپورٹ فوری مکمل کرے۔ اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ زیر حراست ملزمان کو پولیس مقابلے میں مار دیا جائے گا جس پر چیف جسٹس نے پولیس کو سیکورٹی پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ سماعت کے بعد متاثرین کے وکیل لطیف سرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا سائبر ایکسپرٹ کے بغیر جے آئی ٹی کی تشکیل بے معنی ہے۔لطیف سرا نے کہا ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں حقیقی معنوں میں جے آئی ٹی بنانا ضروری ہے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…