اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)سینئر کالم نگار اوراینکر پرسن جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا اور جنرل کیانی کو جب بھی سابق صدر آصف علی زرداری ملاقات کیلئے بلواتے تھے تو وہ دونوں میٹنگ کے دوران خاموش رہتے تھے،پاشا کے مطابق یہ میری اور جنرل کیانی کی انڈرسٹینڈنگ تھی ہم صدر کے سامنے منہ نہیں کھولیں گے وہ بولتے رہیں وہ جو چاہیں کہیں مگر ہم ناں کریں گے اور نہ ہی ہاں اور یہ تمام ملاقاتوں کے دوران ہوتا رہاصدر بول بول کر تھک جاتے تھے لیکن ہم خاموش بیٹھے رہتے تھے یہاں تک کہ ملاقات ختم ہو جاتی تھی اور ہم سلام کر کے واپس آ جاتے تھے ۔