اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک) پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آروائی نے بول نیوزنیٹ ورک کی باگ دوڑسنبھال لی ۔اس موقع پراے آروائی کے بانی اورسی ای اورسلمان اقبال نے بول کی باگ دوڑ سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بول نیوزنیٹ ورک کے صحافیوں اوردیگرعملے جوتین ماہ پریشانی میں گزارے اسی طرح میں نے بھی پریشانی کاسامناکیاہے ۔انہوں نے کہاکہ 14برس پہلے جب میں لند ن میں تھااورپاکستان میں ملک کاسب سے بڑانیوزنیٹ ورک کرنے کی بات کررہاتھاتواس وقت میرے سامنے 29آدمی کھڑے تھے جن میں سے اکثریت نے مجھے احمق کہااورصرف 6افراد نے میراساتھ دیاجوآج بھی میرے ساتھ بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا میڈیاکاکام جنونی ہوتاہے اورمیں ایک جنونی ہوں،انہوں نے کہاکہ بول کی باگ دوڑ سنبھالنے کافیصلہ صحافیوں کی پریشانیوں کومدنظررکھتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اب پاکستان کاسب سے بڑانیوزنیٹ ورک ہمارے پاس ہے اورانشاءاللہ یہ پہلے کی طرح کامیاب ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں