اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اینٹی ٹیرازم فورس نے باڑہ ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے محمد کریم نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق دہشت گرد کریم 2009میں تاج آباد چیک پوسٹ حملے میں ملوث ہے جس میں اہلکار محمد جاوید اور شوکت علی شہید ہوئے تھے جس کے بعد ملز م کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔اینٹی ٹیرازم فورس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگر دکر گرفتار کر لیاہے۔