کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی ہائی کمشنر ایدھی ہوم کھارادرپہنچ گئے ۔تقریباً 13سال قبل بھارت سےٹرین میں بیٹھ کرغلطی سےپاکستان آنے والی گیتاسے ملاقات کے موقع پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنرٹی سی اے راگھون نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرکار کا مجھے یہاں بھیجنا ہی امن کا پیغام ہے،امید ہے کہ پاک بھارت مذاکرات جلد شروع ہوں گے، گیتا سے مل کرمعلومات لینے آیا ہوں،میرے آنے کا مقصد گیتا سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کرنا ہے،گیتا کے اہل خانہ کو جلد ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے، ایدھی صاحب سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی لڑکے سلمان احمد کی معلومات دی جائیں،یمن سے بھارتی شہریوں کو لانے میں بھی پاکستان نے مدد کی۔