پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد شوکت یوسفزئی نے پیش کی جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ قرارداد میں الطاف حسین کے حالیہ بیان کو پاک فوج اور ریاست کے خلاف شر انگیزی قرار دیا گیا اور وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی کہ الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے اور غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ پنجاب اسمبلی میں بھی مسلم لیگ ن کی رکن راحیلہ خادم نے الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرا دی