ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نیشنل ایکشن پلان ،حکام نے 115 مزید افراد کو واچ لسٹ میں رکھ دیا

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کے نیشنل ایکشں پلان پر عملدرآمد کرنے والے پولیس حکام نے 115 مزید افراد کو واچ لسٹ میں رکھ دیا ہے جن کا تلعق کالعدم تنظیموں کے مدارس فیکلٹی سے ہے اور ان کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کا¶نٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ ( CTD) نے راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد عباسی کو خط لکھا ہے کہ وہ واچ لسٹ پر موجود افراد کی سرگرمیوں پر چیک رکھیں اور یہ دیکھیں کہ وہ خود ان مدارس سے الگ کر لیں اور ان سے یقین دہانی کرائیں کہ قیدیوں کے اچھے رویئے کو یقینی بنائیں ۔ دریں اثناءادارے سے تازہ ہدایات کی وصولی کے بعد ضلعی پولیس افسر نے ایسے تمام افراد سے ” شورٹی بونڈز “ جمع کرنے شروع کر دیئے ہیں جنہوں نے افغان جہاد کے دوران افغانستان میں تربیت حاصل کی ۔ دریں اثناء ایک سیکیورٹی افسر نے کہا ہے کہ ان 115 افراد کو کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے واچ لسٹ میں رکھا گیا ہے انٹیلی جنس اداروں کے مطابق اس وقت راولپنڈی ڈویژن سمیت 1256 مدارس ہیں جن میں سے صرف 507 رجسٹرڈ ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…