اسلام آباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداورسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا،جس میں شیخ رشیدنے سپیکرسے مخاطب ہوکرکہاکہ شکرہے کہ انہوںنے سیاسی بصیرت کامظاہرہ کرتے ہوئے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیاتھا،اگروہ ایساکرتے توآپ نے ان کااستعفیٰ منظورکرنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگاناتھا۔ایازصادق نے کہاکہ وہ ان کااحترام کرتے ہیں آپ اسمبلی سے باہرجومرضی کرتے رہیں مگراسمبلی فلورپرآپ نے کبھی بھی قواعدوضوابط کی خلاف ورزی نہیں کی ،جوسلوک تحریک انصاف کے ارکان کے ساتھ کیاتھاوہی سلوک انکے ساتھ بھی کیاجاتا،جس پرشیخ رشیدمسکراکررہ گئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں