جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

سانحہ یوحنا آباد میں گرفتار5 دہشت گردوں کو “را” کی مدد حاصل تھی، وزیرداخلہ پنجاب

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد میں ملوث 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جنہیں افغانستان کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی مدد حاصل تھی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ یوحنا آباد میں چرچ پر حملوں کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور 3 اب بھی مفرور ہیں جب کہ گرفتار دہشت گردوں میں قاری الیاس، خالد اور تاج علی شامل ہیں جنہیں افغانستان کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی مدد حاصل تھی تاہم ملک میں بھارتی مداخلت کا معاملہ دفترخارجہ سطح پراٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوحنا آباد میں دھماکوں کا مقصد مسلمانوں اور مسیحی برادری کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا تھا جب کہ دہشت گردوں کا اگلا ہدف کراچی تھا۔پریس کانفرنس کے درمیان کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے یوحنا آباد چرچ دھماکوں کے سہولت کاروں کی وڈیوز بھی دکھائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کبھی کراچی میں ہوتے ہیں توکبھی افغانستان چلے جاتے ہیں تاہم دہشت گردی کے متعدد نیٹ ورک ختم کردیئے گئے ہیں اور تحریک طالبان کے ٹوٹنے سے اس کے کئی دھڑے بن چکے ہیں۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…