لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے انٹرمیڈیٹ کے تعلیمی نصاب کو بھی آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ماہ کے آخر تک فزکس، کیمسٹری اور ریاضی کا نصاب آن لائن ہوگا۔ طلباء ای لرن پنجاب کی ویب سائٹ پر نصاب سے مستفید ہو سکیں گے۔ طلباء کی سہولت کیلئے ویڈیوز کو اردو ترجمہ کے ساتھ اپ لوڈ کیا جائے گا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے سائنسی مضامین کا نصاب آن لائن کرے گا۔