اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ عدالتی کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت کم ہوئی کمیشن نے ہمارے موقف کو درست تسلیم کیا ایک انٹرویو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کمیشن نے ہمارے موقف کو تسلیم کرنے کے باوجود فیصلہ ہمارے خلاف دیا ۔ فارم 15 کا بڑی تعداد میں غائب ہونا دھاندلی تھا ۔ الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے تو یہ ادارہ کیسے شفاف انتخابات کرا سکتا ہے ہماری رکنیت منسوخ کی گئی تو ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر اسمبلی میں واپس آ جائیں گے ۔ عوام جانتے ہیں کہ عمران خان تبدیلی کی علامت ہیں ۔
اسد عمر
عدالتی کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت کم ہوئی،اسد عمر
4
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں