کراچی کی لڑائی لند ن میں پہنچ گئی ،2پہلوان آمنے سامنے آگئے

4  اگست‬‮  2015

لندن(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان کراچی میں سیاسی غلبے کی لڑائی اب لندن میں بھی لڑی جا رہی ہے۔ گویا دو پہلوان ہیں جو لڑتے لڑتے رنگ سے باہر نکل گئے ہیں۔ کراچی کی لڑائی اب لندن کے گلی کوچوں میں بھی پہنچ گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین 23سال سے لندن میں ہیں۔ کراچی میں ان کی بڑی حریف تحریک انصاف نے پہلے ایم کیو ایم کے خلاف لندن میٹروپولیٹن پولیس کو شکایتیں کیں۔ یہ شکایتیں عام انتخابات کے بعد الطاف حسین کے ایک خطاب کی بنیاد پر تھیں۔ این اے 246 میں انتخابی دنگل کے دوران بھی دونوں جماعتوں کے درمیان گرماگرمی رہی۔ کبھی جناح گراؤنڈ تو کبھی کریم آباد میں جذبات قابو سے باہر نظر آئے۔ حال ہی میں تحریک انصاف نے الطاف حسین کی تقاریر کو ملک اور پاک فوج کے خلاف قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف لندن میں ان کے گھر کے باہر مظاہرے کا فیصلہ کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا بنفسِ نفیس لندن پہنچے۔ ادھر سے ایم کیو ایم کے حامی بھی باہر نکلے اور لندن میں کراچی کے علاقے کریم آباد جیسے مناظر دکھائی دیے۔ تحریک انصاف کے رہ نما فیصل واوڈا اب کہتے ہیں کہ وہ الطاف حسین کے خلاف مزید ثبوت لے کر لندن پہنچے ہیں۔ دوسری جانب عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش بھی آگے بڑھ رہی ہے۔ گویا کراچی میں سیاسی غلبے کی لڑائی میں لندن کا شہر مزید اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…