راجن پور(نیوزڈیسک)راجن پور میں عمران خان کے جلسے کے بعد متاثرین سیلاب کھانے پر ٹوٹ پڑے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقے راجن پور کا دورہ کیا، روجھان میں متاثرین سیلاب سے خطاب بھی کیا۔ متاثرین نے خطاب تو صبر و تحمل سے سنا مگر عمران خان کے جاتے ہی بے صبرے ہوگئے، دیوار کودتے پھلانگتے کھانے پر ٹوٹ پڑے۔ جس کے ہاتھ میں چاول کی تھیلی آئی اس نے فاتحانہ انداز میں اچھال دی۔اس لوٹ مار کے دوران کسی کے ہاتھ چاول آئے اور کوئی خالی ہاتھ رہ گیا، مگر اس چھینا چھپٹی کے دوران تھیلیاں پھٹنے سے چاول زمین پر بکھر گئے اور رزق کی بے حرمتی ہوئی۔