لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک نے اہم فیصلہ کرلیا،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے ٹریبونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے جدوجہد کا آغاز کرنے والے رہنماﺅں نے لاہور میں کنونشن کے انعقاد کی منصوبہ بندی شروع کر دی ،پارٹی چیئرمین عمران خان اور ٹربیونل کی سربراہی کرنے والے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کوشرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق حامد خان کی سربراہی میں رہنماﺅں اور کارکنوں نے انٹر اپارٹی الیکشن کی تحقیقات کےلئے بنائے گئے ٹربیونل کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمدکے لئے پارٹی کے اندر رہ کر سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا ہے اور اسی تناظر میں آنے والے دنوں میں کنونشن کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں پارٹی سربراہ عمران خا ن کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی اور سارے معاملات ان کے سامنے رکھتے ہوئے مطالبات پیش کئے جائیں گے۔ ٹربیونل کی سربراہی کرنے والے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو بھی کنونشن میں بلایا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں