اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینٹ میں چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے درمیان تلخ کلامی ہوئی . قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے معاملہ رفع دفع کرادیا ۔پیر کو سینٹ کے اجلاس میں ایم کیوایم کے سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر حسین مشہدی نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان پاکستان سے سرمائے کی منتقلی کی اس کی معیشت پر اثرات کو زیر بحث لائے جس کی ایوان نے منظوری دی اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور کہاکہ ایسے موضوعات پر ہمیں نہیں جاناچاہیے جس سے ملک کاامیج خراب ہو اب حالا ت اور ہیں جس پر چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہاکہ یہ تحریک منظور ہوگئی ہے بحث کے بعد حکومت کو اظہار خیال کا پورا ملے گا جس پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ یہ جمہوری ایوان ہے کوئی ملٹری کورٹ نہیں ہے شائستہ زبان میں بھی بات کی جاتی ہے جس پر چیئر مین سینٹ برہم ہوگئے انہوںنے رول پڑھ کر سنائے انہوںنے کہاکہ آپ کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں تو آپ کوئی اور طریقہ استعمال کریں میں کراس ٹاک کی اجازت نہیں دونگا اس موقع پر احسن اقبال نے کہاکہ اچھے انداز میں بھی بات کی جاتی ہے جمہوری انداز میں معاملات کو لیاجائے جس پر قائد ایوان راجہ ظفر الحق کھڑے ہوئے انہوںنے کہا کہ وفاقی وزیر نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے چیئر مین نے رول پڑھ کر سنا دیا ہے اب معاملہ کو ختم ہو نا چاہیے جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا