سمندری (نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خاں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیساتھ میرا اٹوٹ رشتہ ہے، یہ رشتہ میری سانسوں کیساتھ ہی ٹوٹے گا پروپیگنڈة کرنے ولے مخالفین سن لیں۔ مخالفین افواہیں نہ پھیلائیں پیپلز پارٹی نہیں چھوڑوں گا اور نہ ہی تحریک انصاف میںجارہا ہوں میں آئندہ الیکشن بھی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑوں گا۔ شاہ محمود قریشی نے جب سے پیپلز پارٹی کوچھوڑا ہے میری ان سے ایک بھی ملاقات نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رانا وفاق سعید خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے الیکشن میں اڑ جانے والے پنچھی مایوس ہو کر بڑی تیزی کیساتھ واپس لوٹ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی بھی تحریک انصاف کو چھوڑ کر واپس آنے والے ہیں۔