لندن(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا اپنے وکلا کے ساتھ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف ثبوت لے کر بلگریوا پولیس اسٹیشن پہنچے اور میٹرو پولیٹن پولیس کے سینئر افسروں سے ملاقات کی۔ الطاف حسین کے خلاف بلگریوا پولیس اسٹیشن میں ہی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فیصل واوڈا گذشتہ ہفتے پاکستان سے کچھ ثبوت لے کر لندن پہنچے تھے اور انہوں نے الطاف حسین کے خلاف لندن میں ہونے والے دو مظاہروں کی قیادت کی تھی۔ –