پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ،فیصلہ ہوگیا

3  اگست‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکمران اتحاد قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو نشستوں سے محروم کرنے کی تحاریک کے معاملے پر کسی بھی نتیجہ پر نہ پہنچ سکا۔جے یو آئی(ف) اور ایم کیوایم کے تحریک انصاف کے اراکین کو نشستوں سے محروم کرنے کی تحاریک پر کل (منگل کو)رائے شماری ہوگی، اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلزپارٹی نے تحریک کا ساتھ نہ دینے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ایوان میں اپوزیشن کی دوسری جماعت کو قائدحزب اختلاف احسان ممنون رکھنا چاہتے ہیں۔ مختلف سیاسی حلقوں میں اندرون خانہ تحریک انصاف کے ساتھ حساب برابر کرنے اور سبق سکھانے کے مشورے دیئے جا ر ہے ہیں۔عقابی صفت وزراء بھی اپنی قیادت کو اسی قسم کا مشورہ دے رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو بھی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے اس تازہ بیان کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے ایوان میں موجود شاہ محمود قریشی کو چیمبر میں بلوایا تھا مگر وہ نہیں آئے تھے نے بھی نئی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے کے مصداق سابقہ اگست 2014ء میں قومی اسمبلی سے باہر نکلنے کی دھمکیاں اور استعفے دیئے جا رہے تھے اب یہی تحریک انصاف رواں اگست میں قومی اسمبلی میں نشستیں بچانے کی فکرمیں ہے ۔ذرائع کے مطابق مرکزی حکمران اتحاد تحریک انصاف کے اراکین کو 40 روز ایوان سے غیر حاضری پر نشستوں سے محروم کرنے بارے تحار یک پر کوئی بھی متفقہ حکمت عملی تاحال وضع نہیں کر سکا ہے۔ دو روز کے بعد منگل کو متذکرہ تحاریک پر رائے شماری ہو گی۔دونوں جماعتیں اس معاملے پر حکومت کے ساتھ با ت چیت کے لیے خود کو بار گینگ پوزیشن پر لا رہی ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ(ن) کے بعض اہم رہنمائوں نے وزیراعظم کو مشورہ دے دیا ہے کہ سپیکر کو اس تحریک سے نمٹنے دیں رائے شماری، تحریک انصاف اور محرکین جانیں اس معاملے میں مسلم لیگ(ن) کے اراکین کو آزاد چھوڑ دیا جائے تاہم حکمران جماعت تاحال اس معاملے پر کسی بھی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکی ہے قواعد و ضوابط کے تحت اس قسم کی تحریک منظور، مسترد یا واپس لے جا سکتی ہے۔ جے یو آ ئی (ف) اور ایم کیو ایم نے اپنی اپنی تحاریک سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا ہے۔دونوں جماعتیں بالترتیب خیبرپختونخوا اور کراچی میں اس تحریک کے حوالے سے اپنے اپنے سیاسی مفاد کو مد نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکمران اتحاد کی قیادت کو بھی اندرون خانہ مشورہ دیاگیا ہے کہ دھرنا اور پارلیمنٹ پر حملے کے حوالے سے تحریک انصاف سے حساب برابر ہونے دیں



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…