اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گلشن اقبال کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں وکیل اشفاق قائم خانی ایڈوکیٹ جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار وکیل اشفاق قائمخانی ایڈوکیٹ جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کے ساتھی رفعت زیدی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ اشفاق قائم خانی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔