رحیم یار خان(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی بیان بازی سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں -ایم کیو ایم کو ختم کیا گیا تو کراچی میں نئی جنگ شروع ہوجائےگی ¾پانی اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے ¾ہمسائیہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا ہونگے ¾ نوازشریف ایک صوبے کے نہیں پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں -سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر نا چاہیے ¾آصف علی زر داری پہلے بھی ملک سے باہر جاتے رہتے ہیں ¾میڈیا شور مچا رہا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے،اسے ختم کیا گیا تو کراچی میں نئی جنگ شروع ہوجائےگی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہ اکہ الطاف حسین کی بیان بازی سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں،کسی لیڈر کو غدار کہنا (ن )لیگ کی پرانی عادت ہے انہوںنے کہاکہ 3دریا انڈیا کو بیچ دئیے ہیں اور ہم موجودہ 8لاکھ کیسوسک پانی سمندر میں پھینک کر ضائع کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ پانی اور خارجہ پالیسی کے حوالہ سے ہمیں ایک آل پارٹی کانفرنس بلانی چاہیے جس میں غیر ملکی ماہرین اور عسکری قوتوں کو بھی مدعو کیا جانا چاہیے کیونکہ نئی دنیا میں تبدیلیاں آرہی ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ہمسائیوں کے سا تھ تعلقات بہتر بنانا ہونگے کیونکہ جب تک ہمسائیوں کے ساتھ امن نہیں ہوگا ملک میں امن مشکل سے قائم ہو سکتا ہے خورشید شاہ نے کہا کہ شہباز شریف ایک ذمہ دار شخص ہیں اور انہیں ایم کیو ایم کے خلاف بیا نات نہیں دینے چاہئیںکیونکہ ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے اور اس کو قومی اسمبلی میں مینڈیت حاصل ہے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت کے سا تھ ہے اگر حکومت ایم کیو ایم کو سیاسی نظام سے باہر کرنے کی کوشش کی تو ملک میں ایک نئی جنگ شروع ہو جائے گی انھوں نے کہا کہ نوازشریف ایک صوبے کے نہیں پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں انہیں سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا بھی دورہ کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں جب ہم نے امیروں پر ٹیکس لگایا تو مسلم لیگ (ن )نے اس کی مخالفت کی تاہم اب جب مسلم لیگ (ن )کی حکومت ہے ایک عام غریب آدمی پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس ہے تو پیپلز پارٹی اس کی مخالفت کرے گی اس لئے حکومت کو فوری طور پر ٹیکس واپس لینا چاہیے اور امیرطبقہ پر ٹیکس لاگو کرنا چاہیے سید خوریشد شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری پہلی بار ملک سے باہر نہی گئے بلکہ پہلے بھی باہر جاتے رہتے ہیں اب میڈیا ہی ان کے باہر جانے پر شور مچارہا ہے۔