لاہو(نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گوجرانوالہ بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے پھل فروش طالب علم علی حمزہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے میٹرک (آرٹس گروپ )کے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر طالب علم علی حمزہ، اس کی والدہ اور کلاس ٹیچر کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی حمزہ قوم کا عظیم بیٹا ہے اور پوری قوم کو اس پر فخر ہے جس نے سخت حالات کے باوجود میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھائی۔طالبعلم علی حمزہ نے انتہائی کم وسائل کے باوجود عزم، حوصلے اور محنت کے ساتھ جو مقام حاصل کیا ہے وہ ثابت کرتاہے کہ ہمارے با صلاحیت نوجوان تاریخ کا دھارا بدلنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں اور علی حمزہ جےسے قابل اور ذہین طالب علم امید کی کرن ہےں- حکومت پنجاب علی حمزہ جیسے کم وسیلہ اور باصلاحیت نوجوانوں پر تمام وسائل نچھاور کررہی ہے۔علی حمزہ جےسے ذہین اور محنتی طالبعلم ہمارا قےمتی اثاثہ ہےں اورپاکستان کا مستقبل انہی ہےروں سے جڑا ہوا ہے اور پنجاب حکومت اےسے ہےروں کو تراشنے کےلئے وسائل ان پر نچھاور کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ علی حمزہ جیسے طالبعلموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ہی قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان تعمیر کیا جاسکتاہے، اےسا پاکستان جس میں سماجی و معاشی انصاف اور تعلیم کا معےار ےکساں ہو جبکہ غریب کے بچے کو بھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع مےسر ہوں – انہوں نے کہاکہ تعلیم صرف بڑے افسروں ، امیروں، جاگیرداروں اور سرماےہ کاروں کے بچوں کا حق نہیں بلکہ سماجی انصاف کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے بالخصوص کم وسیلہ بچوں کو یکساں تعلیمی سہولےات فراہم کی جائےں اور الحمدللہ پنجاب حکومت اےسے تعلیمی نظام کےلئے بھرپور کوشاں ہے اوراس مقصد کے حصول کےلئے دانش سکولز جےسے اعلی تعلےمی ادارے بنائے گئے ہےں- علی حمزہ نے محنت اور والدےن کی دعاﺅں کے طفےل سخت حالات مےں بھی اےک بے مثال کامےابی حاصل کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر مستقبل میں بھی علی حمزہ کی تعلیمی کارکردگی کا معیار یہی رہا تو اس طالب علم کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا اور پنجاب حکومت اس کے تمام تعلیمی اخراجات خود برداشت کرے گی۔ علی حمزہ جہاں سے بھی تعلیم حاصل کرنا چا ہے گا ، حکومت اسے تعلیم دلا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ علی حمزہ کی پڑھائی کے ساتھ لگن لائق ستائش ہے جس نے پھل کی ریڑھی لگا کر اپنے تعلیمی اخراجات پورے کئے ۔انہوںنے کہا کہ ترقی کا واحد زےنہ تعلےم ہے اورفروغ تعلےم کے لئے وسائل کی فراہمی سود مند سرماےہ کاری ہے ۔پنجاب حکومت پوزےشن ہولڈرز طلباءکی حوصلہ افزائی کےلئے انہےں نقد انعامات اورےورپی ممالک کے اعلی تعلےمی اداروں کے دوروں پر بھی بھجواتی ہے۔علی حمزہ کی والدہ نے بتایا کہ وہ دل کی مریضہ ہیں اوران کے شوہر بھی گزشتہ 6 سال سے چارپائی پر ہیں، ہمارے لئے اپنے بےٹے کو مزےد پڑھانا بہت مشکل ہے جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ علی حمزہ کی پڑھائی کےساتھ اس کے بیمار والدین کے علاج معالجہ کے اخراجات بھی پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اساتذہ قوم کے مستقبل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے پر توجہ دیں،ان کے جائز مسائل حل کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے علی حمزہ کو پانچ لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ دیا اور علی حمزہ کے کلاس ٹیچر حیدر اشرف کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کے انعام اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کو ماڈل سکول بنانے کا بھی اعلان کیا ۔سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بھی اس موقع پر موجود تھےں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لکڑی کا تختہ
-
خانیوال میں مبینہ طور پر غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
-
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلیے اہم خبر
-
لائٹ ڈیزل 30روپے 61پیسے،مٹی کا تیل 41روپے 44پیسے فی لٹر سستا
-
معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل
-
حج کرنے کے بعد گنجے کیوں نہیں ہوئے؟ مصباح الحق نے وجہ بتادی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
-
پوجا بھٹ نے اپنے باپ مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کردیا
-
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں محرم کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کر دی گئی
-
یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
-
تیز رفتار لینڈ کروزر نے 8 افراد کو کچل دیا، 4 جاں بحق
-
پسند کی شادی کرنیوالا لڑکاہلاک، لڑکی کی ٹانگیں توڑ دی گئیں



















































