منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جے یو آئی کی پنجاب حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی دھمکی

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال(نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سنیٹر اور سابق وفاقی وزیر مولانا عطاءالرحمن نے اتوار کے روز بتایا کہ پنجاب حکومت نے دینی مدارس اور علمائے کرام کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند نہ کیں تو پنجاب حکومت کے خلاف تحریک شروع کریں گے،پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ کریں گے اور ہم خیال سیاسی قوتوں سے اتحادکریں گے۔ وہ جمعیت علمائے اسلام ف کے زیر اہتمام چوآسیدنشاہ(چکوال) میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پرامیر پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن، مفتی شاہد مسعود،ضلعی امیرمولانا عطاءالرحمن قاسمی ،چوہدری عبدالجبارحافظ عبدالقدیر کے علاوہ قاری الطاف الرحمن، حافظ محمد ادریس، حافظ حسین احمد بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا MQMسے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے، پی ٹی آئی کے خلاف ان کا موقف ہمارا ہم خیال ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن ، ترقی اور خوشحالی تب ہی ہوگی جب ملک میں پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی ہوگی اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کے استعفوں کے حوالے سے آئینی اور قانونی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک پیش کی ہے، بے شک مفاہمت اور مصالحت کی سیاست ایک طرف مگر ہمیں اب آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ضرور کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔ سنیٹر عطاءالرحمن نے مزید کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں اور جس نے بھی بندوق اٹھا رکھی ہے ہم اس کے ساتھ نہیں ہم تمام معاملات پارلیمنٹ اور مزاکرات کے ذریعے حل کرانے کے خواہشمند ہیں۔ بعد ازاں استحکام پاکستان کانفرنس سے سنیٹر عطاءالرحمن، ایم این اے جمال دین اور امیرجمعیت علمائے اسلام پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن ، مفتی شاہد مسعود،ضلعی امیرمولاناعطاءالرحمن، چوہدری عبدالجبارمولاناپائندہ خان، ڈاکٹر اسماعیل خان، اورقاری عنایت اللہ نے بھی خطاب کیا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…