ڈیلاس(نیوزڈیسک) امریکا کے شہر ڈیلاس میں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی ہے۔ وزارت داخلہ نے جن تنظیموں پر پابندی لگائی وہ آج بھی سرگرم ہیں۔ ایم کیوایم قائد نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بزدل اور ڈرپوک ملک ہے۔ اس میں ذرا سی بھی غیرت ہوتی تو پاکستان کی سرزمین پر مہاجروں کا خون نہ ہونے دیتا۔ الطاف حسین نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اقوام متحدہ، وائٹ ہاو¿س اور نیٹو ہیڈ کوارٹرز کے سامنے احتجاج کریں اور دھرنے دیں۔ کارکن مطالبہ کریں کہ اقوام متحدہ اور نیٹو کی افواج کراچی میں بھیجی جائیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے کوئی لسانی یا شدت پسند تنظیم نہیں بنائی لیکن پھر بھی 150 سے زائد غداری کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ منی لانڈرنگ کے الزام غلط ہیں۔ اکاو¿نٹس بند ہونے کے بعد بہت مشکل سے گزارہ کر رہے ہیں۔