منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

کالا باغ ڈیم اب بنانا ہی پڑے گا،وفاقی وزیر نے انتباہ کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک ) وفاقی وزےر رےلوے خواجہ سعد رفےق نے کہا ہے کہ شدید مشکلات سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، میاں نوازشریف نے ہر اہم قومی فیصلہ قومی سیاسی قیادت کی مشاورت کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اپنے حلقہ ¿ انتخاب میں مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئے دن آنے والے سیلابوں پر قابو پانے کے لیے بڑے آبی ذخائر کی تعمیر و تکمیل کے سِوا کوئی چارہ نہیں۔ حکومت ڈیموں کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بننے دیا جاتا تو دریائے سندھ کے دونوں طرف آباد لاکھوں پاکستانی سیلاب کی تباکاریوں سے محفوظ ہوچکے ہوتے۔ اُنہوں نے کہا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا کی حکمران جماعتوں کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاقِ رائے کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ سندھ اور خیبر پختونخوا کو شامل کئے بغیر کالا باغ ڈیم تعمیر نہیں ہوسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے مخالفین دریائے سندھ کے لاکھوں سیلاب متاثرین کے مصائب کے ذمہ دار ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ پاکستان ریلویز پر عوام کا اعتماد تیزی سے بحال ہورہا ہے، چنانچہ بہت سی ریل گاڑیوں میں کئی کئی روز کی ایڈوانس بکنگ ہورہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریل گاڑیوں کی گنجائش میں اضافے اور انٹرنیٹ سمیت مختلف ذرائع سے ٹکٹوں کے حصول کو ممکن بنانے پر کام جاری ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ ریلویز میں محکمانہ ڈسپلن اور مالی وسائل کے درست استعمال کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…