جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

سکھربیراج ڈگمگانے لگا،رینجرز نے پوزیشن سنبھال لی

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(نیوزڈیسک)سکھر بیراج پر سیلابی پانی کے شدید دباو¿ کی وجہ سے دروازوں پر دراڑیں پڑ گئیں جس کے بعد بیراج کو ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے جب کہ رینجرز نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پوزیشن سنبھال لی ہیں۔انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 7 لاکھ 26 ہزار 469 جبکہ اخراج 7 لاکھ 19 ہزار 172 کیوسک ،سکھر بیراج پر پانی کی آمد 6 لاکھ 40 ہزار 295 جبکہ اخراج 6 لاکھ 15 ہزار 995 کیوسک اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار 748 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 28 ہزار 423 کیوسک ہے۔کشمور کے مقام پر دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ گڈو بیراج میں پانی کی سطح بڑھنے سے حفاظتی بند ، توڑی بند اورملاپ حفاظتی بند پرپانی کا دباو¿ بڑھ گیا ہے جس کے بعد حفاظتی پشتوں کو مضبوط کیا جارہا ہے، سیلابی پانی کے شدید دباو¿ کے باعث سکھربیراج ڈگمگانے لگا ہے، مرمتی کام نہ ہونے کی وجہ سے بیراج کے کئی دروازوں پر دراڑوں کے نشان واضح ہوگئے ہیں، بیراج پر ٹریفک کو دریائے سندھ کے پانی سے بچانے کے لیے بنائی گئی دیواربھی مخدوش ہوگئی ہے، دراڑیں پڑنے سے دیوارکا بیشترحصہ کسی بھی وقت دریا م?ں گرنے کا خدشہ ہے۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے بیراج کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ رینجرزنے مورچے قائم کرلئے ہیں۔ اس کے علاوہ نواب شاہ میں بھی دریا میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے کئی دیہات زیرآب آگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…