جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان میں مصروف ترین قیام کے بعد یورپ روانہ

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری اہم مشن پریورپ روانہ ہوگئے۔قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان میں مصروف ترین قیام کے بعد یورپ کے تنظیمی دورہ پر روانہ ہو گئے۔یورپ کے دورہ کے دوران وہ انسداد دہشتگردی اور فروغ امن کے نصاب کے حوالے سے عوامی تحریک کی یورپین تنظیموں کی طرف سے منعقد کی جانے والی تقاریب رونمائی میں شریک ہونگے اور ستمبر میں وطن واپس پہنچ جائینگے۔ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان قیام کے دوران تنظیم سازی، سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر وکلاءسے طویل مشاورت ،فروغ امن کے نصاب کی تیاری میں مصروف رہے ۔قائد عوامی تحریک نے پوری توجہ عوامی تحریک کی تنظیم نو اور تحریک منہاج القرآن کے تربیتی پروگرامز اور فلاحی منصوبہ جات پر مرکوز تھی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ملاقاتوں اور مشاورت سے کارکنوں کو نیا ولولہ اور جذبہ ملا ۔سربراہ عوامی تحریک نے تنظیمی مصروفیات میں علماءکونسل، ویمن لیگ، لائرز ونگ ،یوتھ ونگ ، ایم ایس ایم ضلعی تنظیموں کے عہدیداروں سے اجتماعی طور پر بھی اور ون ٹو ون بھی طویل ملاقاتیں کیں۔ عوامی تحریک کے تنظیمی سٹرکچر میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دی ۔چاروں صوبوں کو تین، تین زونز میں تقسیم کر کے ان کے بااختیار صدور و جنرل سیکرٹری کا تقرر کیااس کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی قائم کی جو ایک بااختیار پالیسی ساز فورم کے طور پر اپنا سیاسی و تنظیمی کردار ادا کرے گی ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے قیام کے دوران علماء، یوتھ بلدیاتی ورکرز کنونشن سے خطابات کیے ۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔شہر اعتکاف میں 10روز تک ایمان اور یقین کے موضوع پر مفصل خطاب کیا اور شہدائے ماڈل ٹاﺅن و اسیران انقلاب اور زخمیوں کو میڈلز اور اسناد دیں جن کی تعداد سینکڑوں میں تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…