بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں بارشوں کے بعد صورتحا ل خراب ہوگئی

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوامیں بارشوں کے بعد صورتحا ل خراب ہوگئی ،پشاورسمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں نشیبی علاقے میں زیرآب آگئے ہیں،کئی علاقوں مےں بارش کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا ،دریائے کابل میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہونے کی وجہ سے پوراکیمپ کورونہ کاعلاقہ پانی میں ڈوب گیا ہے،مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت کشتیوںکے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے،کئی گھنٹوں بعد انتظامیہ حرکت مےں آگئی اورامدادی کاموں کاآغاز کیا۔خیبرپختونخوا میں مسلسل بارشوں کے باعث صورتحال مزید خراب ہوگئی دریائے کابل میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہوا، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور کے علاقے متاثر ہوگئے،طوفانی بارشوں کے بعدسیلابی ریلا دریائے کابل پر واقع کیمپ کورونا میں داخل ہوگیاہے ، ڈیڑھ سو تک مکانات پانی میں ڈوب گئے، مقامی لوگ نے اپنی مدد اپ کے تحت کشتیوں کے ذریعے سامان سمیت محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرناشروع کردیا،توچارگھنٹے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی،ریسکیو1122اورالخدمت فاﺅنڈیشن کی ٹیمیں متاثرہ علاقہ میں پہنچ گئی اورامدادی کاروائیاں شروع کردی ہے ،ادھر وزیراعلی کے مشیراشتیاق ارمڑبھی کیمپ کورونہ پہنچ گیا ،سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقہ کادورہ کیا ،اس موقع پر انکاکہنا تھا کہ وزیراعلی پرویزخٹک کی ہدایت پر آیا ہوں،پی ڈی ایم اے اورضلعی انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے،تمام عملے کوطلب کرلیا ہے، کشتیاں،دوائیاں،خوراک اورکیمپ کاانتظام کیاگیا ہے ،،لوگوں کومحفوظ مقام پر منتقل کردیاہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…